اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے کے برہان سے شاہ مقصود سیکشن کا افتتاح کر دیا۔ 47 کلومیٹرطویل یہ منصوبہ چین۔پاکستان اقتصادی راہدارای کا اہم حصہ ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں ایم ون کی تکمیل کے بعد موٹروے کی تعمیر کا یہ دوسرا منصوبہ ہے جس کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔ چھ رویہ ہزارہ موٹروے (برہان۔حویلیاں)کی کل لمبائی تقریباً 57 …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے کے برہان سے شاہ مقصود سیکشن کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہزارہ موٹروے کے برہان سے شاہ مقصود سیکشن کا افتتاح کر دیا۔ 47 کلومیٹرطویل یہ منصوبہ چین۔پاکستان اقتصادی راہدارای کا اہم حصہ ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں ایم ون کی تکمیل کے بعد موٹروے کی تعمیر کا یہ دوسرا منصوبہ ہے جس کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔ چھ رویہ ہزارہ موٹروے (برہان۔حویلیاں)کی کل لمبائی تقریباً 57 کلومیٹر ہے اور یہ تین پیکجز پر مشتمل ہے۔ پہلا پیکج برہان سے جھاری کس تک 20.40 کلومیٹر، دوسرا پیکج جھاری کس سے سرائے صالح 19.20 کلومیٹر جبکہ تیسرا سیکشن سرائے صالح سے حویلیاں تک 17.10 کلومیٹر طویل ہے۔ موٹروے پر30 پل اور فلائی اوورز،31 انڈر پاسز اور157 باکس کلورٹس تعمیر کئے گئے ہیں۔ موٹروے کے اس حصے کو تین سال سے بھی کم عرصے میں مکمل کیا گیا ہے۔ ہزارہ موٹروے کی تعمیر سے حطار انڈسٹریل ایریا، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد اور شمالی علاقہ جات کی تقریباً 60 لاکھ کی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔ ہزارہ موٹروے پر روزانہ 28500 گاڑیاں سفر کریں گی اور سفری اوقات میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی۔ ہزارہ موٹروے کی تعمیر اس علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا،جس کو پورا کردیا گیا ہے۔








