پاکستان نے کمانڈر کلبھوشن یادیو، کی اہلیہ اور والدہ کے دورے کے حوالے سے بے بنیاد بھارتی الزامات کو یکسر مستردکردیا

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے سزایافتہ دہشت گرد اور جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو، جس نے اپنے جرائم کااعتراف کیا ہے ، کی اہلیہ اور والدہ کے دورے کے 24گھنٹے بعد عائد کردہ بے بنیاد بھارتی الزامات کو یکسر مستردکردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم الفاظ کی بے معنی جنگ میں الجھنا نہیں چاہتے۔ ہماری …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے سزایافتہ دہشت گرد اور جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو، جس نے اپنے جرائم کااعتراف کیا ہے ، کی اہلیہ اور والدہ کے دورے کے 24گھنٹے بعد عائد کردہ بے بنیاد بھارتی الزامات کو یکسر مستردکردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم الفاظ کی بے معنی جنگ میں الجھنا نہیں چاہتے۔ ہماری شفافیت اور فراخ دلی ان الزامات کو جھٹلاتے ہیں۔بیان میں کہاگیا کہ اگر بھارتی خدشات سنجیدہ تھے تو مہمانان یا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر انہیں دورے کے دوران میڈیا کے سامنے اٹھاتے جو فوری دستیاب تھا جیسا کہ بھارت نے درخواست کی تھی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ کمانڈر یادیو کی والدہ نے انسانی ہمدردی کے جذبے پر پاکستان کا سرعام شکریہ ادا کیا اسے میڈیا نے بھی ریکارڈ کیا ۔ مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply