اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں ایسا نظام عدل چاہتی ہے جو مساوی بنیادوں پر سب کے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں ایسا نظام عدل چاہتی ہے جو مساوی بنیادوں پر سب کے لئے ایک جیسا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اپنے قائد سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نااہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات تھے جو ہم نے ملکی عوام کے سامنے بھی پیش کیے ہےں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک آف شور کمپنی کے مالک تھے جس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عدالتی نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے کیونکہ عدالتوں نے ماضی میں کچھ متنازعہ فیصلے بھی کیے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ملکی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے تسلیم کیا کہ ماضی میں ان سے غلطیاں ہوئیں تاہم ان غلطیوں سے انہوں نے سیکھا ہے اور ملک درست سمت پر گامزن ہے۔








