چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ انہیں پی او ایف کی کارکردگی و ترقی، تحقیق اور ترقی کے منصوبوں، مستقبل کے ویژن اور حکمت عملی کے نفاذ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر راولپنڈی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا، …

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ
انہیں پی او ایف کی کارکردگی و ترقی، تحقیق اور ترقی کے منصوبوں، مستقبل کے ویژن اور حکمت عملی کے نفاذ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں پی او ایف کی کارکردگی و ترقی، تحقیق اور ترقی کے منصوبوں، مستقبل کے ویژن اور حکمت عملی کے نفاذ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے یوریا فارمل ہائیڈ کمپاﺅنڈ پلانٹ (یو ایف ایم سی)، سٹیشن ہیڈ کوارٹرز بلڈنگ اور پی او ایف کالونی سنجوال سمیت کئی تنصیبات کا افتتاح کی۔ پی او ایف کالونی سنجوال سے 11 ہزار سے زائد خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا، یو ایف ایم سی پلانٹ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے پیداواری تنصیبات میں سے ایک ہے، جس سے نہ صرف دفاع کے شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے شہری صنعتی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکے گا۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز کے افسروں اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی قابل قدر خدمات کو سراہا، جس کے نتیجے میں پی او ایف کو پاکستان کی دفاعی سرحد میں ممتاز مقام حاصل ہوا ہے۔ آٰرمی چیف نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں خودانخصاری اور خودکفالت حاصل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے گزشتہ کئی سالوں میں قومی معیشت میں پی او ایف کی خدمات کو سراہا اور عصر حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بزنس ماڈل اور بنیادی بزنس میں مقامی فضیلت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزارت دفاع کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل (ر) اعجاز چوہدری، چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل عمر فاروق درانی اور دیگر اعلیٰ سینئر سول اور فوجی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply