عالمی ادارہ خوراک کا خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں کے آئی ڈی پیز کی معاونت پر چین کا شکریہ

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خیبرپختونخوا اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے آئی ڈی پیز اور گھروں کو واپس جانے والے خاندانوں کیلئے معاونت فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک پاکستان کیلئے پہلی مرتبہ چین کی جانب سے ایک ملین ڈالر کی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے، اس …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خیبرپختونخوا اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے آئی ڈی پیز اور گھروں کو واپس جانے والے خاندانوں کیلئے معاونت فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک پاکستان کیلئے پہلی مرتبہ چین کی جانب سے ایک ملین ڈالر کی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے، اس امداد کو پشاور ، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، خیبرایجنسی، کرم ایجنسی، مہمند ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں آئی ڈی پیز اور گھروں کو واپس جانے والے خاندانوں کو خوراک کی فراہمی کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر فن بار کوران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین عالمی ادارہ خوراک کی کارروائیوں میں عالمگیر سطح پر اپنا کردار بڑھا رہا ہے، پاکستان میں پہلے شراکت دار کے طور پر چین کا کردار قابل قدر ہے، اس سے خوراک اور غذائی سیکورٹی کو یقنی بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply