وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات اچھے ہیں، آرمی چیف کا سینیٹ میں آنا ایک اچھا اقدام تھا جس میں انہوں نے ان کیمرہ بریفنگ دی اور سوالات کے جوابات بھی دئیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈئیل صورتحال کوئی …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات اچھے ہیں، آرمی چیف کا سینیٹ میں آنا ایک اچھا اقدام تھا جس میں انہوں نے ان کیمرہ بریفنگ دی اور سوالات کے جوابات بھی دئیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈئیل صورتحال کوئی بھی نہیں ہوتی لیکن صورتحال جو بھی ہو ہم نے اپنا کام کرنا ہے۔ ایک سوال؛ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر دوسرے ہفتے ہماری قومی سلامتی کی میٹنگ ہوتی ہے جس میں ملک کی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ ہمارے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال ماضی کی نسبت کافی بہتر ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اراکین کو دھمکی آمیز کالز کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں لیکن اراکین اسمبلی کو دھمکیاں دینا درست نہیں ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات پڑھ کر تو یہی لگتا ہے کہ کل حکومت نہیں ہو گی لیکن صورتحال اس سے بالکل مختلف ہے، حکومت اپنا کام کر رہی ہے اور انشااللہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،عام انتخابات بھی اپنے مقرہ وقت پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی باتیں کرنے والوں کو چاہیئے کہ وہ میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی۔ہم پرعزم ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply