کو ئٹہ۔28دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے بلوچستان کے وکلاءکی پیشہ ورانہ استعدادکار میں اضافے کے لیے ایک ارب روپے کی لاگت سے5 سالہ اسکالرشپ اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے صوبے میں قانون کی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جمعرات کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منیر احمد کاکڑ ایڈوکیٹ کی قیادت میں بلوچستان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن، …
وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کے وکلاءکی پیشہ ورانہ استعدادکار میں اضافے کے لیے ایک ارب روپے کی لاگت سے پانچ سالہ اسکالرشپ اسکیم کا اعلان ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

مزید خبریں
کو ئٹہ۔28دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے بلوچستان کے وکلاءکی پیشہ ورانہ استعدادکار میں اضافے کے لیے ایک ارب روپے کی لاگت سے5 سالہ اسکالرشپ اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے صوبے میں قانون کی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جمعرات کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منیر احمد کاکڑ ایڈوکیٹ کی قیادت میں بلوچستان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن، بلوچستان بار کونسل اورکوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کے سانحے میں بلوچستان کے سینئر وکلاءکی شہادت ایک بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی تو ممکن نہیں تاہم وفاقی حکومت نوجوان وکلاءکی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔








