صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود کا پاکستان میرین اکیڈمی میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب

کراچی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)صدرآزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کھلے عام اور درپردہ جنگ بند کرے، گلبھوشن سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے، پاکستان چین اقتصادی رہدارای منصوبہ(سی پیک)سے معاشی انقلاب برپا ہونے جارہاہے،کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا آزادی انکا مقدر ہے،پاکستان میرین اکیڈمی جہازرانی کے شعبہ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ان خیالات کا …

کراچی ۔ 28 دسمبر (اے پی پی)صدرآزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف کھلے عام اور درپردہ جنگ بند کرے، گلبھوشن سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے، پاکستان چین اقتصادی رہدارای منصوبہ(سی پیک)سے معاشی انقلاب برپا ہونے جارہاہے،کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جائےگا آزادی انکا مقدر ہے،پاکستان میرین اکیڈمی جہازرانی کے شعبہ میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو 54ویں پاکستان میرین اکیڈمی میںپاسنگ آﺅٹ پریڈ کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا اقوام عالم کو نوٹس لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا بھارتیٰ فوج ہزاروں کشمیریوں کو شہید کرنے کے ساتھ انہیں زخمی اور بصارت سے محروم کرنے جیسے جرائم میں بھی ملوث ہے۔ صدر آزاد کشمیرنے کہا کہ بھارت روزانہ لائن آف کنٹرول پر بلااشعال فائرنگ بند کرے اور میں بھارت کی طرف سے ہونے والی ریاستی دہشت گردی کی بھرپورمذمت کرتا ہوں۔

مزید خبریں

Leave a Reply