وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان کا ”اے پی پی“ کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مستحکم ہے، اس کو مزید تقویت دینے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈالرکے مقابلہ میں روپے کی حقیقی قدر سے مقامی صنعتوںکو تقویت ملے گی جس سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگااورمعیشت مضبوط ہو گی، گزشتہ حکومتوں میں ملک میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مستحکم ہے، اس کو مزید تقویت دینے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈالرکے مقابلہ میں روپے کی حقیقی قدر سے مقامی صنعتوںکو تقویت ملے گی جس سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگااورمعیشت مضبوط ہو گی، گزشتہ حکومتوں میں ملک میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ ہونا بہت بڑی کوتاہی ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بجلی کے کارخانے لگائے، گیس کے بحران کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، سی پیک کاعظیم الشان منصوبہ شروع کیا، طویل المدتی سرمایہ کاری کے ثمرات آنے والے وقت میں حاصل ہوںگے، جس دن درآمدات اور برآمدات میں توازن قائم ہو گیا اس دن ملک انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو” اے پی پی” کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply