اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کےلئے قابل بھروسا رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم یس) تیار کیا ہے جس کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں کیا جائے گا۔ یہ سسٹم انتخابی عمل میں استعمال ہونے والے مختلف فارمز اور ڈیٹا کو سکین کر کے محفوظ کرنے کی استعداد کا حامل ہے اور اس محفوظ ڈیٹا کو آڈٹ …
الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کےلئے قابل بھروسا رزلٹ مینجمنٹ سسٹم تیارکر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کےلئے قابل بھروسا رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم یس) تیار کیا ہے جس کا استعمال آئندہ عام انتخابات میں کیا جائے گا۔ یہ سسٹم انتخابی عمل میں استعمال ہونے والے مختلف فارمز اور ڈیٹا کو سکین کر کے محفوظ کرنے کی استعداد کا حامل ہے اور اس محفوظ ڈیٹا کو آڈٹ کےلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کےلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں، یہ سسٹم بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق پریذائیڈنگ آفیسرز، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفیسرز کی آئندہ تقرریوں کےلئے آفیسرز اور حکام کا ڈیٹا بنک پہلے ہی مرتب کیا جا چکا ہے۔








