وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے رائے ونڈ روڈ کا ریفرنس دوبارہ کھولنے پر انہیں انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، نیب کی ٹیم نواز شریف کے خلاف ثبوت کی تلاش کےلئے لندن کے تین دورے کر چکی ، سپریم کورٹ میں تین ٹرائل ہوئے، جے آئی ٹی بنی اور تحقیقات کا عمل جاری ہے …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے رائے ونڈ روڈ کا ریفرنس دوبارہ کھولنے پر انہیں انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، نیب کی ٹیم نواز شریف کے خلاف ثبوت کی تلاش کےلئے لندن کے تین دورے کر چکی ، سپریم کورٹ میں تین ٹرائل ہوئے، جے آئی ٹی بنی اور تحقیقات کا عمل جاری ہے لیکن کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا، نواز شریف کو پانامہ کی بجائے اقامہ کی بنیاد پر نکالا ، اقامہ کا اس کیس میں پہلے کوئی ذکر نہیں تھا۔ جمعرات کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ملک کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم اور مقبول ترین رہنما محمد نواز شریف پرجب کوئی کرپشن کا کیس ثابت نہیں ہو سکا تو ڈکٹیٹر کے دور میں بنے ریفرنس کو نیب نے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا، آخر نیب کو 2000ءمیں بندکی گئی انکوائری کو کیوں دوبارہ کھولنے کی ضرورت پڑ گئی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر سپریم کورٹ میں تین ٹرائل ہوئے، جے آئی ٹی بنی اور تحقیقات کا عمل اب تک جاری ہے لیکن کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا، نواز شریف کو پانامہ کی بجائے اقامہ کی بنیاد پر نکالا ، اقامہ کا اس کیس میں پہلے کوئی ذکر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2003ءمیں ایک دوسری جماعت کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر نیب کی جانب سے سوہاوہ چکوال روڈ اور مندرہ چکوال روڈ میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا نیب کی جانب سے ریفرنس بنایا گیا جسے نیب نے بند کر دیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان پر بھی اسی قسم کا ایک ریفرنس بنا جسے بھی بند کر دیا گیا ہے اور پھر اس صورتحال کے بعد نیب کو کیا ضرورت پڑ گئی کہ نواز شریف پر بنائے گئے رائے ونڈ روڈ کے پرانے ریفرنس کو کھولا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply