اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوںپر تحقیقات کا حکم دے دیا۔سی ڈی اے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی اٹھنے کے بعد قوانین کے برخلاف الاٹمنٹ اور سی ڈی اے کے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میںمتاثرین کو متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کی گئی بے قاعدگیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم …
سی ڈی اے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوںپر تحقیقات کا حکم دے دیا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوںپر تحقیقات کا حکم دے دیا۔سی ڈی اے میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی اٹھنے کے بعد قوانین کے برخلاف الاٹمنٹ اور سی ڈی اے کے لینڈ ڈائریکٹوریٹ میںمتاثرین کو متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کی گئی بے قاعدگیوں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ وزیر مملکت نے سیکرٹری کیڈ کو ہدایت کی کہ کیڈ کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن کو انکوائری آفیسر مقرر کیا جائے اور تحقیقاتی رپورٹ دس دن کے اند ر جمع کرائی جائے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عوام کی طرف سے شکایات کی وصولی پر انھوں نے 16مئی 2016کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پابندی تقریباًایک سال برقرار رہنے کے بعد 12مئی 2017کو اٹھا لی گئی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پابندی اٹھانے کے باوجود متاثرین کو فائدہ نہیں ہوا ۔ قومی میڈیا میں بھی سی ڈی اے میں متبادل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں جانبداری برتنے اور من پسند افراد کو نوازنے سے متعلق خبریں شائع ہوئیں ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کیڈ کے اداروں میں کسی بھی قسم کی بے قاعدگی کو براداشت نہیں کیا جائے گا ، پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی پر ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے گی








