سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے فرانس کی وزیر برائے مسلح افواج کیتھرین ووٹرین اور یونانی ہم منصب نیکوس ڈینڈیس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس دوران دفاعی تعلقات اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا ۔ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دفاعی شعبے میں سٹریٹجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
سعودی وزیر دفاع سے فرانسیسی و یونانی ہم منصبوں کا ٹیلی فونک رابطہ ، دفاعی تعلقات اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے فرانس کی وزیر برائے مسلح افواج کیتھرین ووٹرین اور یونانی ہم منصب نیکوس ڈینڈیس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس دوران دفاعی تعلقات اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا ۔ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان دفاعی شعبے میں سٹریٹجک تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خطے اور دنیا بھر میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کے حوالے سے بھی بات کی۔علاوہ ازیں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے یونان کے ہم منصب نیکوس ڈینڈیس نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔وزرائے دفاع نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے مشترکہ کوششوں بارے بھی بات کی۔








