وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہلال احمر پاکستان کے وفد کی ملاقات ہلال احمر پاکستان کے جاری منصوبوں، نئے اقدامات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کیا اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاونت، آفات کے دوران کارروائیوں اور صحت کی خدمات کی فراہمی کے ضمن میں ہلال احمر پاکستان کے کردار کی تعریف کی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہلال احمر پاکستان کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہلال احمر پاکستان کے وفد کی ملاقات
ہلال احمر پاکستان کے جاری منصوبوں، نئے اقدامات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کیا
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاونت، آفات کے دوران کارروائیوں اور صحت کی خدمات کی فراہمی کے ضمن میں ہلال احمر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں ہلال احمر پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کر رہے تھے۔ ہلال احمر کے وفد نے وزیراعظم کو ہلال احمر پاکستان کے جاری منصوبوں، نئے اقدامات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر معاونت، آفات کے دوران کارروائیوں اور صحت کی خدمات کی فراہمی کے ضمن میں ہلال احمر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کمیونٹی کی بنیاد پر سماجی خدمت، کمیونٹی کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے اور دیگر شہری ایشوز کے بارے میں آگہی پھیلانے میں ہلال احمر پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔








