وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کا مسلم لیگ ن اوورسیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا حساب مانگنے والے 12مئی کو کراچی کا واقعہ کیوں بھول گئے ،پانامہ ، اقامہ سب ڈرامہ ہے جس کا مقصد نوازشریف کو ٹارگٹ کرنا تھا ، نوازشریف کی نااہلی کے بعد پانامہ ،اقامہ کہاں ہے ، نوازشریف نے اقتدار میں آکر …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا حساب مانگنے والے 12مئی کو کراچی کا واقعہ کیوں بھول گئے ،پانامہ ، اقامہ سب ڈرامہ ہے جس کا مقصد نوازشریف کو ٹارگٹ کرنا تھا ، نوازشریف کی نااہلی کے بعد پانامہ ،اقامہ کہاں ہے ، نوازشریف نے اقتدار میں آکر دہشت گردی اور توانائی بحران پر قابو پایا ، کراچی اور بلوچستان میں امن قائم کیا ، موٹرویز بنائیں ، گوادر کو ترقی دی ، آصف زرداری نے چین کے 25چکر لگائے لیکن ان پر ایک ڈالر کا اعتماد نہیں کیا گیا ، نوازشریف کے کہنے پر چین نے 56ارب ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن اوورسیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت اوورسیز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور ن لیگ چلی ساﺅتھ امریکہ کے صد شیخ ضیاءالحق شہزاد نے ادا کئے ۔ وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آئینی کردار ادا کریں تو پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ، مسلم لیگ ن اوورسیز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ آئین کا حلف توڑنے والے پرویز مشرف کا احتساب کیوں نہیں کیا جاتا ، تحریک انصاف دشمن کا آلہ کار بن چکی ہے ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply