وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی رسجا کے نومنتخب صدر افضل جاوید اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد دی ہے۔ جمعرات کو نومنتخب صدر افضل جاوید اور دیگر عہدیداروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں وزیرمملکت اطلاعات نے کہاکہ رسجا کے عہدیداروں کا انتخاب صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارک باد دی ہے۔ جمعرات کو نومنتخب صدر افضل جاوید اور دیگر عہدیداروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں وزیرمملکت اطلاعات نے کہاکہ رسجا کے عہدیداروں کا انتخاب صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیل معاشرے میں صحت مندرجحانات کے فروغ میں نہایت اہم ہیں۔ کھیلوں کی کوریج کرنے والے صحافی نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی میں نہایت موثر کردارا دا کرسکتے ہیں۔ وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کام کریں گے اور صحافتی برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply