اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میں ایک ذمہ دار اور سنجیدہ شخص ہوں ، کبھی غیر ذمہ دارانہ یا غیر آئینی رویہ نہیں اپنایا، ماتحت نظام کو کبھی ٹارگٹ کیا نہ ہی اس کا تصور کر سکتا ہوں۔جاننے والے جانتے ھیں کہ میں ریاستی اداروں کے مابین ھم آھنگی کے لئے خاموش کردار ادا کرتا رھتا ھوں …
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میں ایک ذمہ دار اور سنجیدہ شخص ہوں ، کبھی غیر ذمہ دارانہ یا غیر آئینی رویہ نہیں اپنایا، ماتحت نظام کو کبھی ٹارگٹ کیا نہ ہی اس کا تصور کر سکتا ہوں۔جاننے والے جانتے ھیں کہ میں ریاستی اداروں کے مابین ھم آھنگی کے لئے خاموش کردار ادا کرتا رھتا ھوں ،ریاستی اداروں کے مابین فاصلے اور غلط فہمیاں پیدا کرنےوالے ملک سے زیادتی کر رہے ھیں ۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ھمیں شکایات پیدا ھوتی ھیں تو جذب کرتے ھیں یا خاموشی سے متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کرتے ھیں، یقین رکھتا ھوں کہ ھم تدبر فراست اور باھمی اتحاد ھی سے آگے بڑھ سکتے ھیں۔میری تقریر کے بعد مخصوص چینلز نے میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ھٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا، والدِ محترم کی برسی پر میری ساری تقریر قومی اداروں کے مابین ھم آھنگی مفاھمت اور متحد ھو کرملک کےلئے کام کرنے کا بیانیہ ھے،انھوں نے کہا کہ27 منٹ طویل تقریر بالائےطاق رکھ کر چند الفاظ پر رائےقائم کرنا مناسب نہیں۔








