اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کا سب سے اہم جزو اور اس کی بنیادی اکائی ہیں، آج کے تیز رفتار دور میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا عمل مکمل نہیں ہو سکتا، ہمارے ملک کی بڑی آبادی دیہات میں رہائش پذیر ہے، خواتین کی آبادی کا بڑا تناسب بھی دیہی آبادی …
ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کا سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کا سب سے اہم جزو اور اس کی بنیادی اکائی ہیں، آج کے تیز رفتار دور میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا عمل مکمل نہیں ہو سکتا، ہمارے ملک کی بڑی آبادی دیہات میں رہائش پذیر ہے، خواتین کی آبادی کا بڑا تناسب بھی دیہی آبادی کا حصہ ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہری آبادی کی خواتین معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، حکومت زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کے موثر کردار کی حامی ہے، گزشتہ چند سالوں میں خواتین نے اہم شعبوںمیں اپنا کردار بڑھایا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ دیہی علاقوں میں رہائش پذیر خواتین کے اندر معاشرے میں ان کے کردار کی اہمیت اجاگر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی آبادی کی خواتین کے کردار کو بڑھانے کیلئے شعور اور آگہی کی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے، اس کام کیلئے تعلیم یافتہ خواتین کو آگے آنا ہوگا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ حکومت خواتین میں تعلیم کے فروغ اور ان کی فنی صلاحیوں کو نکھارنے کیلئے زراعت، ووکیشنل اور لائیو سٹاک کے میدان میں نکھارنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں ہماری خواتین کا کردار قابل قدر ہے۔








