کوئٹہ۔28 دسمبر اے پی پی) وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ میتھوڈسٹ چرچ پردہشت گردوں کے سفاکانہ حملے میں مسیحی برادری کے بہادر سپوتوں نے اپنی خون کا نذانہ پیش کرکے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے، 1973 ءکے آئین میں اقلیتی برادری کو باقی شہریوں کی طرح مکمل حقوق اورمذہبی آزادی حاصل ہیں، حکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے جوان ملک بھر …
وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمد یوسف کاکوئٹہ میں دعائیہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کوئٹہ۔28 دسمبر اے پی پی) وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ میتھوڈسٹ چرچ پردہشت گردوں کے سفاکانہ حملے میں مسیحی برادری کے بہادر سپوتوں نے اپنی خون کا نذانہ پیش کرکے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے، 1973 ءکے آئین میں اقلیتی برادری کو باقی شہریوں کی طرح مکمل حقوق اورمذہبی آزادی حاصل ہیں، حکومت اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے جوان ملک بھر میں قیام امن کومزید اطمینان بخش بنانے کیلئے تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وفاقی حکومت متیھوڈسٹ چرچ کوئٹہ کی دوبارہ مرمت، تزئین آرائش کیلئے 50 لاکھ روپے خرچ کریگی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں وفاقی وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کے زیراہتمام میتھوڈسٹ چرچ کے سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ودعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔








