ائیر کموڈورحسیب گل اور ائیر کموڈورذوالفقار احمد قریشی کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) حکومت پاکستان نے ائیر کموڈورحسیب گل اور ائیر کموڈورذوالفقار احمد قریشی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ائیروائس مارشل حسیب گل نے پاکستان ائیر فورس میںجنوری1988 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران آپ نے ٹرانسپورٹ سکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ ڈائرےکٹر …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) حکومت پاکستان نے ائیر کموڈورحسیب گل اور ائیر کموڈورذوالفقار احمد قریشی کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ائیروائس مارشل حسیب گل نے پاکستان ائیر فورس میںجنوری1988 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران آپ نے ٹرانسپورٹ سکواڈرن ، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ ڈائرےکٹر ائیر ٹرانسپورٹ اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (پرسنیل ۔ائیرمین)کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ اٹلی میںڈیفنس اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ائیر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج (اردن) سے فارغ التحصیل ہیںاور وار سٹڈیز اور ڈیفنس مینجمنٹ مےںماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔ انھیں پاک فضائےہ مےں شاندار خدمات پر ستارئہ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔ائیروائس مارشل ذوالفقار احمد قریشی نے پاکستان ائیر فورس میںجون1988 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔آپ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران آپ نے فائٹر سکواڈرن ، فلائنگ ٹریننگ سکواڈرن اور فلائنگ ونگ کی کمانڈ کی۔ کمانڈنٹ ، کالج آف فلائنگ ٹریننگ ونگ ، پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply