پی ٹی اے کی صارفین کے لیے ایڈوائزری، غیر ضروری کٹوتیوں سے بچائو کے لیے ’بیلنس سیور‘ سروس فعال کرنے کی ہدایت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے لیے عوامی آگاہی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ غیر متوقع بیلنس کٹوتیوں سے بچنے کے لیے اپنی سم پر فوری طور پر ’’بیلنس سیو‘‘ سروس فعال کریں تاکہ انٹرنیٹ کے سمارٹ اور محفوظ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے لیے عوامی آگاہی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ غیر متوقع بیلنس کٹوتیوں سے بچنے کے لیے اپنی سم پر فوری طور پر ’’بیلنس سیو‘‘ سروس فعال کریں تاکہ انٹرنیٹ کے سمارٹ اور محفوظ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق اکثر اوقات ڈیٹا بنڈل ختم ہونے پر انٹرنیٹ بنیادی ریٹس (پے ایز یو گو) پر منتقل ہو جاتا ہے جس کے باعث بیلنس غیر ارادی طور پر منٹوں میں ختم ہو جاتا ہے تاہم اس مفت بلاکر فیچر کی مدد سے ڈیٹا پیکج ختم ہوتے ہی موبائل انٹرنیٹ خودکار طریقے سے رک جائے گا اور صارف کا قیمتی بیلنس محفوظ رہے گا۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ جاز صارفین *275#، زونگ صارفین *4004#، یوفون صارفین *6611# اور ٹیلی نار صارفین *342# ڈائل کر کے یہ سروس بلا معاوضہ فعال کر سکتے ہیں جس سے صارفین کا بیلنس ضائع ہونے کا اندیشہ مستقل طور پر ختم ہو جائے گا۔پی ٹی اے نے ٹیلی کام صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار کٹوتی سے پیشگی بچائو کے لیے یہ کوڈز فوری ڈائل کریں اور مزید تکنیکی تفصیلات یا طریقہ کار سے آگاہی کے لیے اتھارٹی کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر جاری کردہ معلوماتی ویڈیو سے بھی رہنمائی حاصل کریں.

مزید خبریں