کوئٹہ۔28 دسمبر اے پی پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی خلیل جارج نے کہاہے کہ دہشت گردوں کے چرچ پر حملے کے باوجود ملکی سلامتی ،استحکام اوردفاع کیلئے مسیحی برادری کا غیرمتزلزل جذبہ قابل ستائش میں دشمن بلوچستان میں مسیحی برادری پروارکرکے ہمیں آپس میں لڑاناچاہتے تھے مگرمسیحی برادری کی وطن عزیز سے محبت کو کوئی بھی جدانہیں کرسکتاہے یہ بات انہوںنے جمعرات کو کوئٹہ میں …
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی خلیل جارج کاکوئٹہ دعائیہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کوئٹہ۔28 دسمبر اے پی پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی خلیل جارج نے کہاہے کہ دہشت گردوں کے چرچ پر حملے کے باوجود ملکی سلامتی ،استحکام اوردفاع کیلئے مسیحی برادری کا غیرمتزلزل جذبہ قابل ستائش میں دشمن بلوچستان میں مسیحی برادری پروارکرکے ہمیں آپس میں لڑاناچاہتے تھے مگرمسیحی برادری کی وطن عزیز سے محبت کو کوئی بھی جدانہیں کرسکتاہے یہ بات انہوںنے جمعرات کو کوئٹہ میں وفاقی وزارت مذہبی اموربین المذاہب ہم آہنگی سے زیراہتمام تعزیت ریفرنس دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی خلیل جارج نے کہاکہ فرنیٹئرکوربلوچستان ،پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں کے جوانوں کی دلیری سے قوم بڑے سانحہ سے بچ گئی ہے جس پر انتظامیہ اورسیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ میں چرچ پر حملہ اقلیتوں پرنہیں بلکہ محب وطن شہریوں پرحملے کے مترادف ہے اورمسیحی برادری نے جس عزم وحوصلے کے ساتھ مشکل گھڑی میں صبروتحمل کامظاہرہ کیاہے اس کو پوری قوم نے سراہاہے۔








