ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے رہی۔
ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی مزید سستی ہو گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے رہی۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3 لاکھ 37 ہزار 266 روپے پر مستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4 ہزار 66 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 668 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 8 روپے کمی سے 4 ہزار 859 روپے ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 10 سینٹ کمی کے بعد 51.90 ڈالر فی اونس ہو گئی۔







