اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبہ فیض آباد تا گلبرگ تک کی کشادگی و بحالی کے منصوبہ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ مجموعی طور پر ابتک منصوبے کے 28 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کےمطابق اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے تحت فیض آباد تا گلبرگ تک تقریباً …
اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبہ فیض آباد تا گلبرگ تک کی کشادگی و بحالی کے منصوبہ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبہ فیض آباد تا گلبرگ تک کی کشادگی و بحالی کے منصوبہ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ مجموعی طور پر ابتک منصوبے کے 28 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کےمطابق اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے تحت فیض آباد تا گلبرگ تک تقریباً 9.3 کلومیٹر طویل دو طرفہ تین رویہ کیرج روڈ تعمیر کی جارہی ہے۔ زیر تعمیر روڈ پر سب گریڈ، سب بیس اور سب بیس (ٹاپ) سمیت کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے اہم حصے انڈر پاس کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ انڈر پاس کی تمام 153 پائلز کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، پلوں اور نکاسی آب کیلئے مختلف کلورٹس پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی ہدایت پر ایکسپریس وے ایسٹ کے اطراف ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات سمیت غیر مجاز تجارتی سرگرمیوں اور بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف انفورسمنٹ آپریشن بھی تیزی سے جاری ہے۔

آپریشن کے دوران اب تک 58 عمارتیں سربمہر جبکہ سوہان تا کھنہ پل 124 تعمیرات نشاندہی کے بعد مسمار کی گئی ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے ہدایت کی کہ بلڈنگ بائی لاز، اراضی کے استعمال سے متعلق قواعد اور فائر سیفٹی کے لازمی تقاضوں پر سختی اور یکساں انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے تمام سیکشنز پر بیک وقت تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے دوران کوالٹی کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں معیار کیساتھ رفتار اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سروس روڈ (ایسٹ) کی تکمیل سے اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی آئیگی اور اسی طرح شہریوں کو فیول کیساتھ وقت کی بچت بھی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) کے گردونواح میں رہنے والے رہائشیوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہونگی۔








