اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا سینئر صحافی سرفراز راجہ کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی سرفراز راجہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی میڈیا ڈائریکٹوریٹ جنرل سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سرفراز راجہ اور ان کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے۔

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی سرفراز راجہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی میڈیا ڈائریکٹوریٹ جنرل سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سرفراز راجہ اور ان کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک بڑا صدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

 

مزید خبریں