اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اغواء، گھریلو چوری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کے 6ارکان سمیت 44 ملزمان گرفتار کرکے مسروقہ نقدی، دیگر مالِ مسروقہ،منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 44ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں اغواء، …
اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں ، 44 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، اغواء، گھریلو چوری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کے 6ارکان سمیت 44 ملزمان گرفتار کرکے مسروقہ نقدی، دیگر مالِ مسروقہ،منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 44ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں اغواء، گھریلو چوری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہوں کے 6ارکان بھی شامل ہیں۔
پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ نقدی اور دیگر مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث 14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 14پستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کئے گئے۔ منشیات فروشی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1,450گرام چرس اور شراب کی 20 بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لئے جاری خصوصی مہم کے دوران مزید 21ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جبکہ شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار-15″پر اطلاع دیں تاکہ عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے جرائم کی روک تھام اور شہر کو مزید محفوظ بنانے کے اقدامات مؤثر بنائے جا سکیں۔








