وزیراعظم محمد شہباز شریف کوپ- 31 کے عالمی رہنمائوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے انطالیہ، ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی ( یو این ایف سی سی سی ) کے تحت منعقد ہونے والی فریقین کی 31ویں کانفرنس (کوپ-31) کے عالمی رہنمائوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت …
وزیراعظم شہباز شریف کوپ -31 کے عالمی رہنمائوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے انطالیہ، ترکیہ پہنچ گئے

مزید خبریں
انطالیہ ۔10نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کوپ- 31 کے عالمی رہنمائوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے انطالیہ، ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی ( یو این ایف سی سی سی ) کے تحت منعقد ہونے والی فریقین کی 31ویں کانفرنس (کوپ-31) کے عالمی رہنمائوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمہوریہ ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے۔
انطالیہ ہوائی اڈے آمد پر وزیراعظم کا استقبال ترکیہ کے نائب وزیر برائے ثقافت و سیاحت گوکھان یازگی، ترکیہ میں پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔وزیراعظم کوپ -31 انطالیہ سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان کی موسمیاتی ترجیحات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر فوری اور موثر اقدامات اور طے شدہ اصولوں کے مطابق بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیں گے۔وزیراعظم مستقبل کیلئے قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی اور بجلی کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی مکالمے سے بھی خطاب کریں گے۔
سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سمیت کوپ -31 میں شرکت کرنے والے مختلف عالمی رہنمائوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔کوپ -31 کے دوران ’’پاکستان پویلین‘‘ بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں مختلف موضوعات پر 54 تقریبات منعقد کی جائیں گی۔گزشتہ کوپ کانفرنسوں کے نتائج میں پاکستان کی اہم کامیابیوں میں فعال موسمیاتی سفارت کاری شامل ہے، جس کے نتیجے میں کوپ -27 کے دوران لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ (نقصانات اور تباہ کاریوں سے متعلق فنڈ) کی منظوری ہوئی۔








