چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے سیکٹر C-14 کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو سیکٹر C-14 میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکٹر C-14 میں سیکٹر ڈویلپمنٹ کا کام زور وشور سے جاری ہے اور بنیادی انفراسٹرکچر کا تقریباً 92 …
چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کا سیکٹر C-14 کا دورہ، جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے سیکٹر C-14 کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کو سیکٹر C-14 میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیکٹر C-14 میں سیکٹر ڈویلپمنٹ کا کام زور وشور سے جاری ہے اور بنیادی انفراسٹرکچر کا تقریباً 92 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 میں بجلی کی فراہمی کے انتظامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور مرکزی شاہراہوں پر لائٹ پولز کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں مزید بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 کی مرکزی سڑکوں اور گلیوں میں سائن بورڈز نصب کئے جا رہے ہیں۔
اسی طرح لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام بھی جاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے الاٹیز کو پلاٹس کا قبضہ بلا تاخیر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیکٹر C-14 کے باقی ماندہ ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ نئے سیکٹرز کی تعمیر سی ڈی اے انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے سیکٹرز میں ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کہا کہ سیکٹرز ڈویلپمنٹ سے دارالحکومت اسلام آباد کے انفراسٹرکچر میں بہتری کیساتھ شہریوں کو بہترین رہائشی سہولیات میسر آئینگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی دہائیوں کے بعد سی ڈی اے نے نئے سیکٹرز میں نہ صرف سیکٹر ڈویلپمنٹ کا کام تیز کیا بلکہ الاٹیز کو ڈیویلپڈ پلاٹس کا قبضہ دینے کے سلسلے کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔







