فیصل آباد پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

فیصل آباد پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان نے شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھینی تھی، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی

فیصل آباد۔ 10 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا، ملزمان نے شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھینی تھی، پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ روشن والا پولیس نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔ملزمان سلیمان ،اظہر اور زین نے اسلحہ کے زور پر معظم اور عبدالرحمان نامی شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھینی تھی۔ایس ایچ او روشن والا شاہد پرویز نے گینگ کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔ملزمان سے چھینی گئی نقدی اور موبائل فون کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔