رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام اور معززین کی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام اور معززین نے ملاقات کی

کوئٹہ۔ 10 نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام اور معززین نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی مسائل، عوامی مشکلات اور حلقے میں جاری ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے عوامی وفود کی باتیں توجہ سے سنیں اور کہا کہ حلقے کے عوام کی خدمت، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ عوامی مسائل کے حل اور حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔