عالمی منڈیوں میں خام تیل، سونا، چاندی اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ

بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل، سونا، چاندی اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 0.48 ڈالر کے اضافے سے 86.52 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 0.93 ڈالر کے اضافے سے 92.42 ڈالر فی …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل، سونا، چاندی اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 0.48 ڈالر کے اضافے سے 86.52 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 0.93 ڈالر کے اضافے سے 92.42 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 30.76 ڈالر کے اضافے سے 4,063.69 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 1.77 ڈالر کے اضافے سے 52.99 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔زرعی اجناس کی عالمی قیمتوں میں بھی عمومی طور پر اضافہ دیکھا گیا۔ مکئی کی قیمت 0.50 ڈالر کے اضافے سے 469.50 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 600.75 ڈالر فی بشل ہوگئی۔اسی طرح کاٹن کی قیمت 0.20 ڈالر کے اضافے سے 82.71 ڈالر فی پاؤنڈ جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 2.47 ڈالر کے اضافے سے 222.58 ڈالر فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔