چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی ڈوم پلیسمنٹ تقریب اہم سنگ میل ہے، دانیال چوہدری

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی ڈوم پلیسمنٹ کی کامیاب تقریب پاکستان کےتوانائی کے شعبے میں خود انحصاری اور صاف توانائی کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کی جانب اہم سنگ میل ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کی ڈوم پلیسمنٹ پاکستان کی ترقی اور توانائی کے تحفظ کے سفر میں ایک اہم پیشرفت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت ملک کےتوانائی کے مستقبل کو مضبوط بنانے اور ایک مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان کی جانب ایک اور قدم ہے۔

مزید خبریں