روم۔17نومبر (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار ، سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور روسی ٹینس سٹار اور فورتھ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف نے اے ٹی پی فائنلز میں اپنے اپنے ابتدائی میچوں میں پہلی بار ایونٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا جبکہ ڈبلز مقابلوں میں سابق چیمپئنز کیون کراوئٹز اور ٹم پوئٹز نے اپ سیٹ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈ جوڑی کو …
اے ٹی پی فائنلز میں کارلوس الکاراز اور ڈینیل مدویدیف کا فاتحانہ آغاز

مزید خبریں
روم۔17نومبر (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار ، سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور روسی ٹینس سٹار اور فورتھ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف نے اے ٹی پی فائنلز میں اپنے اپنے ابتدائی میچوں میں پہلی بار ایونٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا جبکہ ڈبلز مقابلوں میں سابق چیمپئنز کیون کراوئٹز اور ٹم پوئٹز نے اپ سیٹ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈ جوڑی کو ہرا دیا۔
شنہوا کے مطابق اٹلی کے شہر ٹورین میں کھیلے گئے گروپ میچ میں گزشتہ سال کے سیزن فائنل کے رنر اپ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے امریکی کھلاڑی فرانسس ٹیافو کو یکطرفہ مقابلے میں محض 69 منٹ میں 2-6 اور 2-6 سے زیر کیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پیرس اور ویانا میں مسلسل ٹائٹلز جیتنے کے بعد اپنی شاندار فارم کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔ کارلوس الکاراز نے میچ کے آغاز میں ہی حریف پر دباؤ بڑھایا اور ابتدائی چار گیمز اپنے نام کیے جبکہ امریکی ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو پہلے سیٹ میں ایک بھی بریک پوائنٹ حاصل نہ کر سکے۔ دوسرے سیٹ میں امریکی کھلاڑی نے 2-3 کے سکور پر تین بریک پوائنٹس حاصل کر کے مقابلے میں واپسی کی کوشش کی تاہم الکاراز نے تینوں مواقع ناکام بنا دیے۔
مجموعی طور پر کارلوس الکاراز نے 5 میں سے 4 بریک پوائنٹس کا فائدہ اٹھایا اور شاندار بیک ہینڈ ونر کے بعد پہلے ہی موقع پر میچ جیت لیا۔ رواں سال کلائی کی انجری کے باعث چار ماہ کورٹ سے دور رہنے والے کارلوس الکاراز نے اگست میں واپسی کے بعد سے 22 میں سے 20 میچز جیتے ہیں اور اب فرانسس ٹیافو کے خلاف ان کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ 1-3 ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چوتھے سیڈ روسی کھلاڑی ڈینیل مدویدیف کو مقامی فیورٹ فلاویو کوبولی کے خلاف قدرے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے 85 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 6-7(4) اور 3-6 سے فتح سمیٹی۔
2020 کے روسی چیمپئن مدویدیف کو پورے میچ میں کسی بریک پوائنٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے اپنی پہلی سروس پر 83 فیصد پوائنٹس جیتے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مدویدیف نے کہا کہ انہوں نے اچھی سروس کی اور تیز انڈور کورٹ پر سروس کی اہمیت بہت زیادہ ہے، وہ سخت مقابلے کے بعد جیتنے پر خوش ہیں۔







