جاپان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کے سامنے سفارتی احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ تاس کے مطابق جاپانی وزارت دفاع کے مطابق دو مشتبہ روسی طیاروں نے فوکوؤکا پریفیکچر کے قریب اوکینوشیما جزیرے کے نزدیک جاپانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس پر جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز نے لڑاکا طیارے روانہ کر دیے۔ جاپانی چیف کابینہ سیکرٹری مینوورو کیہارا نے بتایا کہ ٹوکیو نے اس واقعے …
جاپان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس سے سفارتی احتجاج، دو مشتبہ روسی طیاروں کی نشاندہی

مزید خبریں
ٹوکیو ۔17نومبر (اے پی پی):جاپان نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کے سامنے سفارتی احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ تاس کے مطابق جاپانی وزارت دفاع کے مطابق دو مشتبہ روسی طیاروں نے فوکوؤکا پریفیکچر کے قریب اوکینوشیما جزیرے کے نزدیک جاپانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، جس پر جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز نے لڑاکا طیارے روانہ کر دیے۔ جاپانی چیف کابینہ سیکرٹری مینوورو کیہارا نے بتایا کہ ٹوکیو نے اس واقعے پر ماسکو کے سامنے باضابطہ سفارتی احتجاج کیا ہے۔
دریں اثنا جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بھی اطلاع دی ہے کہ روسی فوجی طیارے مختصر وقت کے لیے جنوبی کوریا کے یکطرفہ طور پر قائم کردہ فضائی دفاعی شناختی زون (کیڈز) میں داخل ہوئے۔ جنوبی کوریا نے کسی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنے طیارے فضا میں بھیجے، تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق اگست میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا۔
روس کا مؤقف ہے کہ فضائی دفاعی شناختی زون دیگر ممالک کے لیے کوئی قانونی ذمہ داری عائد نہیں کرتا اور روسی فوجی طیاروں کی تمام پروازیں بین الاقوامی فضائی قوانین کی مکمل پابندی کے تحت ہوتی ہیں۔







