ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 08 ہزار 9 سو 36 روپے کا پر مستحکم رہی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 408,936 روپے پر مستحکم ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 08 ہزار 9 سو 36 روپے کا پر مستحکم رہی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں بنا کسی تبدیلی کے فی تولہ سونا 4 لاکھ 08 ہزار 9 سو 36 روپے پر مستحکم رہی، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 350,596 روپے پر برقرار رہی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی 321,391 روپے پر برقرار رہی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بنا کسی تبدیلی کے بالترتیب 5,228 روپے اور 4,482 روپے پر مستحکم رہی۔ ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بنا کسی تبدیلی کے 3,864 ڈالر پر مستحکم رہی۔








