یونیورسٹی آف سوات نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن انٹرڈسپلنری سائنس رینکنگ 2027 میں 401 تا 500 کی عالمی رینکنگ بینڈ میں جگہ حاصل کر لی

یونیورسٹی آف سوات نے عالمی تعلیمی و تحقیقی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای ) انٹرڈسپلنری سائنس رینکنگ 2027 میں 401 تا 500 کی عالمی رینکنگ بینڈ میں جگہ حاصل کر لی ہے

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف سوات نے عالمی تعلیمی و تحقیقی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن (ٹی ایچ ای ) انٹرڈسپلنری سائنس رینکنگ 2027 میں 401 تا 500 کی عالمی رینکنگ بینڈ میں جگہ حاصل کر لی ہے۔

یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حُسنُ الامین نے اس کامیابی پر جامعہ کے اساتذہ، محققین اور طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ان کی مسلسل محنت، لگن اور تحقیقی عزم کا ثمر قرار دیا ہے۔

جامعہ کی جانب سے جاری کردہ مبارکباد کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ اعزاز تحقیق، جدت اور بین الشعبہ جاتی سائنسی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے یونیورسٹی آف سوات کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ جامعہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عالمی معیار کی تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی۔

مزید خبریں