محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 62 واں اجلاس،صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 62 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق ،صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی بلال یاسین اورمعاون خصوصی وزیراعلی پنجاب رانا بلال احمدنے شرکت کی

لاہور۔17نومبر (اے پی پی):محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 62 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق ،صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی بلال یاسین اورمعاون خصوصی وزیراعلی پنجاب رانا بلال احمدنے شرکت کی۔کابینہ کمیٹی نے ترجمان محکمہ داخلہ کیمطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کو امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔کابینہ کمیٹی نے گرو نانک دیو جی کے 557 ویں سالگرہ کی تقریبات بارے حفاظتی انتظامات پر بریفنگ لی اور فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔پولیس اسٹیشن کاہنہ کی حدود میں نئے پولیس اسٹیشن ہلوکی کے قیام کی منظوری۔کابینہ کمیٹی نے شہریوں کی سہولت کیلئے سرگودھا کے 7 تھانہ جات کی حدود میں تبدیلی سمیت سرگودھا میں نئے پولیس اسٹیشن مٹھا لک کے قیام ،کابینہ کمیٹی نے 36 جیل ٹرائلز اور 2 جے آئی ٹیز کی تبدیلی،پنجاب کے 38 اضلاع میں 151 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی بطور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعیناتی کے علاوہ 5 اضلاع میں 106 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نوٹیفائی اور 57 ڈی نوٹیفائی کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی بلال یاسین نے کہا کہ عوام کے جان و مال و املاک کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،قیام امن کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پنجاب کو پر امن بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہتے ہیں،قیام امن کی خاطر کاوشوں میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا رہی،معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب رانا بلال احمد نے کہا کہ اٹک سے راجن پور تک صوبہ بھر میں قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، پولیس اور پراسیکیوشن مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات سمیت دیگر ایونٹس کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں پنجاب بھر میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی محمد علی نیکوکارہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ فیصل فرید، ڈی جی انفورسمنٹ پرائس اینڈ کنزیومر پروٹیکشن عمران قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس، ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور متعلقہ اداروں کے حکام سمیت پنجاب بھر سے کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

 

مزید خبریں