پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن ریکوری کے اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری

پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن ریکوری کے اہداف کے حصول کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے بھر کے 22 سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس نے مجموعی طور پر 3 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے

لاہور۔17نومبر (اے پی پی):پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن ریکوری کے اہداف کے حصول کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے بھر کے 22 سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس نے مجموعی طور پر 3 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے۔ کنٹری بیوشن ریکوری کی مد میں وصول ہونے والی رقم محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جاتی ہے۔ریکوری کے حوالے سے ساہیوال ڈائریکٹوریٹ نے اپنے ماہانہ ہدف سے 15.05 فیصد زائد کنٹری بیوشن وصول کرکے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ لاہور ساتھ ڈائریکٹوریٹ نے اپنے ماہانہ ہدف سے 4.32 فیصد زائد کنٹری بیوشن وصول کی۔

اسی طرح راولپنڈی ڈائریکٹوریٹ نے بھی اپنے ماہانہ ہدف سے 1.95 فیصد زائد کنٹری بیوشن وصول کرکے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ترجمان نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ محنت کشوں کو سوشل سکیورٹی کے دائرہ کار میں لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔صنعتی و تجارتی اداروں کے اپنے ورکرز کی سوشل سکیورٹی میں رجسٹریشن کروا کر اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ یونٹس کے مالکان اپنی کنٹری بیوشن بروقت جمع کروائیں تاکہ محنت کشوں کو مزید بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

مزید خبریں