روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 14.43 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 14.43 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 14.43 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2026 کے دوران روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 274 ملین ڈالر کا زرمبادلہ منتقل کیا، جو ستمبر 2026 کے 251 ملین ڈالر کے مقابلے میں 9 فیصد جبکہ گزشتہ سال اکتوبر کے 205 ملین ڈالر کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2020 میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے آغاز سے اکتوبر 2026 تک سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ان اوکانٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 14.43 ارب ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان منتقل کیا جا چکا ہے۔

اکتوبر 2026 کے اختتام پر روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی مجموعی تعداد بڑھ کر 985,041 ہوگئی، جو ستمبر کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک پاکستان میں مجموعی طور پر 2.36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔سرمایہ کاری کی تفصیلات کے مطابق روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 752 ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 1.460 ارب ڈالر جبکہ روشن ایکوئٹی انویسٹمنٹ کے ذریعے 151 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

مزید خبریں