نئے سٹورز کھول کراپنے ریٹیل نیٹ ورک کو وسعت دینے کی حکمت عملی کو تیز کر رہے ہیں،سی ای او چن ون
نئے سٹورز کھول کراپنے ریٹیل نیٹ ورک کو وسعت دینے کی حکمت عملی کو تیز کر رہے ہیں،سی ای او چن ون

مزید خبریں
لاہور۔19نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر چن ون میاں کاشف اشفاق (تمغہ امتیاز) نے کہا ہے کہ کمپنی بہاولپور، سرگودہا اور گجرات میں تین نئے سٹورز کھول کر اپنے ریٹیل نیٹ ورک کو وسعت دینے کی حکمت عملی کو تیز کر رہی ہے جس سے پنجاب کے اہم شہروں میں اس کی موجودگی مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے یہاں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معروف لائف سٹائل برانڈ چن ون نے اپنے نئے سٹورز کے افتتاح کے ساتھ ہی اپنی پیشرفت میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نئے سٹورز ان شہروں کے رہائشیوں کے لیے جدت، خوبصورتی، اعلی معیار اور پریمیم لائف سٹائل کی مصنوعات کا ایک ممتاز مرکز ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چن ون ترقی اور توسیع کے راستے پر گامزن رہتے ہوئے اپنے صارفین کو اعلی معیار اور جدید لائف سٹائل کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنے صارفین کی سہولت اور مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کے فروغ کے لیے اپنے ریٹیل نیٹ ورک کو مزید وسعت دینا جاری رکھے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹرز عمر اشفاق، اریب کاشف اور مشیر ڈاکٹر وقار چوہدری آرائیں بھی موجود تھے۔







