گلیات کے قدرتی حسن کے تحفظ کے لیے نتھیاگلی میں مشترکہ صفائی مہم

گلیات ہوٹل ایسوسی ایشن اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے اشتراک سے نتھیاگلی میں صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے خصوصی کلین ڈرائیو مہم کا انعقاد کیا گیا

ایبٹ آباد۔ 20 نومبر (اے پی پی):گلیات ہوٹل ایسوسی ایشن اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے اشتراک سے نتھیاگلی میں صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لیے خصوصی کلین ڈرائیو مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں سرکاری محکموں کے افسران،ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں،مقامی کاروباری شخصیات اور تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد ظہیرالدین بابر اور کمشنر ہزارہ شاہ رخ علی نے شرکاء کو گلیات کے قدرتی حسن،جنگلات،چشموں اور آبی وسائل کے تحفظ،ہوٹلوں کے آلودہ پانی کی موثر ٹریٹمنٹ اور ماحول دوست سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول کا تحفظ صرف سرکاری اداروں کی نہیں بلکہ مقامی آبادی،ہوٹل مالکان،کاروباری طبقے اور سیاحوں کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔مہم کے دوران شرکاء نے صفائی کے عمل میں عملی حصہ لیا اور گلیات کو صاف ستھرا،سرسبز اور ماحول دوست سیاحتی مقام بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر کچرے کے مناسب انتظام،آبی وسائل کے تحفظ اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

 

مزید خبریں