سائبر سکیور پاکستان پروگرام کے تحت نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ)، یوٹابائٹ اور ایپنک فائونڈیشن کے باہمی اشتراک سے ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں دو روزہ عملی سائبر سکیورٹی بوٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جمعہ کو جاری تفصیلات کے مطابق اس دو روزہ تربیتی کیمپ کا بنیادی مقصد نوجوان نسل اور بالخصوص یونیورسٹی کے طلبہ کو جدید دور کے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے عملی مہارتوں سے …
ایئر یونیورسٹی میں دو روزہ سائبر سکیورٹی بوٹ کیمپ کا انعقاد، طلبہ کو عملی تربیت فراہم کی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سائبر سکیور پاکستان پروگرام کے تحت نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ)، یوٹابائٹ اور ایپنک فائونڈیشن کے باہمی اشتراک سے ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں دو روزہ عملی سائبر سکیورٹی بوٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جمعہ کو جاری تفصیلات کے مطابق اس دو روزہ تربیتی کیمپ کا بنیادی مقصد نوجوان نسل اور بالخصوص یونیورسٹی کے طلبہ کو جدید دور کے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔
بوٹ کیمپ کے دوران ماہرین نے طلبہ کو گورننس، رسک اینڈ کمپلائنس، اوفینسو سکیورٹی اور ڈیفینسو سکیورٹی کے شعبوں میں خصوصی اور عملی تربیت فراہم کی تاکہ وہ ڈیجیٹل نظاموں کے تحفظ اور سائبر حملوں کے تدارک کے حوالے سے پیشہ ورانہ صلاحیتیں حاصل کر سکیں۔منتظمین کے مطابق سائبر سکیور پاکستان پروگرام کے تحت اس نوعیت کے تربیتی پروگراموں کا انعقاد ملک میں سائبر سکیورٹی کے شعبے میں باصلاحیت افرادی قوت کی تیاری اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔







