پانچویں عالمی بلائنڈ کر کٹ کپ کی تیاری کےلئے جاری تربیتی کیمپ (کل) جمعہ کو اختتام پزیر ہوگا

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کر کٹ کپ کی تیاری کےلئے جاری تربیتی کیمپ (کل) جمعہ کو اختتام پزیر ہوگا۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق کے مطابق ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جو 5 جنوری کو اختتام پزیر ہوگا۔ تربیتی کیمپ میں ورلڈ …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام پانچویں عالمی بلائنڈ کر کٹ کپ کی تیاری کےلئے جاری تربیتی کیمپ (کل) جمعہ کو اختتام پزیر ہوگا۔ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ عبدالرزاق کے مطابق ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جو 5 جنوری کو اختتام پزیر ہوگا۔ تربیتی کیمپ میں ورلڈ کپ کےلئے منتخب شدہ 18 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں کپتان نثار علی، نائب کپتان عامر سمیت (بی ون کیٹیگری) میں ظفر اقبال، ساجد نواز ، محمد ایاز، ریاست خان، محمد آصف، (بی ٹو کیٹیگری) میں بدر منیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان، ذیشان عباسی جبکہ (بی تھری کیٹیگری) میں محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثناءاللہ مروت، اسرار حسین، محمد راشد کے نام شامل ہیں اور انہیں کوچ عبدالرزاق بیٹنگ کوچ مسعود جان اور ٹرینز طاہر محمود بٹ تربیت دے رہے ہیں۔

Leave a Reply