فلسطین میںکام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کا اپنا کام جاری رکھنے کا عزم

غزہ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے امور و امداد سے متعلق تنظیم یو این آر ڈبلیو اے نے اسرائیل کی جانب سے تنظیم کی بندش کے مطالبے کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تنظیم عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کے دائرہ کار کے تحت کام جاری رکھے گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تنظیم کے میڈیا مشیر عدنان ابو حسنا نے …

غزہ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کے امور و امداد سے متعلق تنظیم یو این آر ڈبلیو اے نے اسرائیل کی جانب سے تنظیم کی بندش کے مطالبے کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ تنظیم عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کے دائرہ کار کے تحت کام جاری رکھے گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تنظیم کے میڈیا مشیر عدنان ابو حسنا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے مطابق مذکورہ تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور عالمی ادارے کے اکثریتی اراکین نے تنظیم کے دائرہ کار کو توسیع دینے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ابو حسنا نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم فلسطینی مہاجرین کے مسئلے کے حوالے سے ایک دیرپاانصاف پر مبنی حل تک اپنا کام جاری رکھے گی۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے ہفتہ وار کابینہ اجلاس کے دوران یہ کہا گیا تھا کہ مذکورہ تنظیم کو آہستہ آہستہ بند کر دیا جانا چاہئے۔