بھارت سے عازمین حج سمندری راستے کے ذریعے بھی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے

نئی دہلی۔ 8 جنوری (اے پی پی) بھارت اور سعودی عرب نے سالانہ حج معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ آئندہ برسوں میں بھارت سے عازمین حج سمندری راستے کے ذریعے بھی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جاسکیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اظہار بھارت کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان مکہ المکرمہ میں حج معاہدے پر …

نئی دہلی۔ 8 جنوری (اے پی پی) بھارت اور سعودی عرب نے سالانہ حج معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں جبکہ آئندہ برسوں میں بھارت سے عازمین حج سمندری راستے کے ذریعے بھی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جاسکیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اظہار بھارت کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان مکہ المکرمہ میں حج معاہدے پر دستخط کے بعد پیر کو ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بھارت سے عازمین حج کی سمندری راستے کے ذریعے حجاز مقدس جانے سے اتفاق کیا ہے۔ اس بارے میں طریقہ کار طے کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے حکام بات چیت کریں گے اور اس کے نتیجے میں آئندہ برسوں میں بھارت سے عازمین حج کی سمندری راستے کے ذریعے بھی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کی راہ ہموار ہوگی۔