بغداد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) عراقی پارلیمان نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی اعلان کی مخالفت میں ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمان میں قومی اتحاد کے رکن علی الصافی نے بتایا کہ پا رلیمان کی اکثریت نے اس امریکی اعلان کی مخالفت میں قرارداد منظور کی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ عراق القدس کو فلسطین …
القدس اسرائیل کا دارالحکومت نہیں، عراقی پارلیمان میں قرارداد منظور

مزید خبریں
بغداد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) عراقی پارلیمان نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی اعلان کی مخالفت میں ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمان میں قومی اتحاد کے رکن علی الصافی نے بتایا کہ پا رلیمان کی اکثریت نے اس امریکی اعلان کی مخالفت میں قرارداد منظور کی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ عراق القدس کو فلسطین کا مستقل دارالحکومت مانتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فیصلہ مذاہب عالم کے درمیان اشتعال انگیزی کا سبب بنے گا جو کہ عالمی سلامتی اور امن کےلئے بھی خطرہ ہے۔








