امریکی ہتھیاروں کی فروخت میں پینٹاگون اور امریکی سفارتکار فعال سیلز مین کا کردار ادا کریں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 9 جنوری (اے پی پی) امریکا میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی چیزیں خریدو کے نام سے اپنی نئی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اب پینٹاگون اور دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتخانوں میں اپنے ملٹری اتاشیوں اور سفارتکاروں پر زور دے گی کہ وہ امریکی ہتھیاروں کی دنیا بھر میں فروخت کو آگے بڑھانے …

واشنگٹن ۔ 9 جنوری (اے پی پی) امریکا میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی چیزیں خریدو کے نام سے اپنی نئی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اب پینٹاگون اور دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتخانوں میں اپنے ملٹری اتاشیوں اور سفارتکاروں پر زور دے گی کہ وہ امریکی ہتھیاروں کی دنیا بھر میں فروخت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں اور اس کیلئے انہیں اپنے معمول کے فرائض سے آگے بڑھ کر کوششیں کرنا ہوں گی۔توقع ہے کہ صدر ٹرمپ آئندہ ماہ امریکی اسلحے کی برآمدات میں نرمی کی نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ ان برآمدات میں لڑاکا طیاروں، ڈرون، جنگی جہازوں اور گولہ بارود تک تما م قسم کا اسلحہ شامل ہو گا۔