ریاض ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب میںکروڑوں ریال کا سونا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد لاپتہ ہو گیا۔ العریبیہ نیوز کے مطابق چند روز قبل کروڑوں ریال کا سونا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے۔ یہ سونا ایک طیارے کے ذریعے باہر سے آیا تھا۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سونے کا کہیں نام و نشان …
سعودی عرب، کروڑوں ریال کا سونا گم ہو گیا

مزید خبریں
ریاض ۔ 9 جنوری (اے پی پی) سعودی عرب میںکروڑوں ریال کا سونا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد لاپتہ ہو گیا۔ العریبیہ نیوز کے مطابق چند روز قبل کروڑوں ریال کا سونا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے۔ یہ سونا ایک طیارے کے ذریعے باہر سے آیا تھا۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سونے کا کہیں نام و نشان نظر نہیں ہے۔ امکان ہے کہ سونا طیارے کی لینڈنگ سے قبل یا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچتے وقت غائب کیا گیا ہو۔ متعلقہ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔








