اقوام متحدہ ۔ 9 جنوری (اے پی پی) اقوام متحد ہ نے 16 سالہ فلسطینی مزاحمت کار لڑکی عہد تمیمی کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈویارچ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کا احترام اپنی جگہ مگر بچوں کی اس سلسلے میں گرفتاری ہمارے لیے باعث تشویش ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ مہینے د ریائے …
عہد تمیمی کی گرفتاری پر ہمیں تشویش ہے ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 9 جنوری (اے پی پی) اقوام متحد ہ نے 16 سالہ فلسطینی مزاحمت کار لڑکی عہد تمیمی کی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتاری پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈویارچ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کا احترام اپنی جگہ مگر بچوں کی اس سلسلے میں گرفتاری ہمارے لیے باعث تشویش ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ مہینے د ریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران اس لڑکی نے دو فوجیوں پر تھپڑوں کی بارش کر دی تھی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ اب یہ لڑکی اپنی باقی عمر جیل میں گزارے گی۔








