یورپی یونین کاشمالی کوریا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کافیصلہ

برسلز ۔ 9 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین کونسل نے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی رو سے اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یورپی یونین کونسل نے شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے جس میں شمالی کوریا کے مزید 16 افراد اور ایک سرکاری ادارے کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا …

برسلز ۔ 9 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین کونسل نے شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کی رو سے اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یورپی یونین کونسل نے شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے جس میں شمالی کوریا کے مزید 16 افراد اور ایک سرکاری ادارے کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کی اضافی پابندی فہرست میں مالی اثاثوں اور ویزے کی پابندی عائد کردہ 54 ادارے اور 79 افراد شامل ہیں، تا ہم یورپی یونین نے اپنی فہرست میں شمالی کوریا کی 10 فرموں اور 41 افراد کو شامل کیا ہے۔